عمر گل نے پاکستان کے ورلڈ کپ اسکواڈ کے لیے پانچ ممکنہ تیز گیند بازوں کا انتخاب کیا۔
عمر گل نے حالیہ افغانستان اور نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پاکستان کے عبوری باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔
انہوں نے بھارت میں شیڈول آئندہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے اپنے پانچ ممکنہ تیز گیندوں کا انتخاب کیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو میں عمرگل نے کہا کہ اگر آپ ہماری باؤلنگ کی بات کریں تو نیوزی لینڈ سیریز کے دوران ہمارے پاس جو پیس اٹیک تھا اسے برقرار رکھا جانا چاہیے اور یہ ورلڈ کپ کے لیے ہمارے بہترین بولرز ہیں جن میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، احسان اللہ اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ اسپن اٹیک کی بات کرتے ہیں یہ جانتے ہوئے کہ میگا ایونٹ بھارت میں کھیلا جا رہا ہے، تو آپ کو اپنے اسپنرز کی مدد کی ضرورت ہے آپ کے پاس محمد نواز، شاداب خان جیسے ٹاپ آل راؤنڈرز ہیں، اور مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔