میں نہیں چاہتا کہ بیٹا پاکستان سے کھیلے، عمر اکمل

پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ بیٹا پاکستان سے کھیلے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر عمر اکمل نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ بیٹا پاکستان کی طرف سے کھیلے کیونکہ جو میرے ساتھ ہوا ہے نہیں چاہتا کہ وہ میرے بیٹے کے ساتھ بھی ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ یہ کرکٹر بنے لیکن اس کا یہ شوق ہے.

اس سے قبل ایک انٹرویو میں قومی کرکٹر عمر اکمل نے دعویٰ کیا تھا کہ انھیں پاکستان ٹیم میں نہ کھلانے کےلیے فون کالز آتی تھی اور کھلانے کےلیے منع کیا جاتا تھا۔

یہ پڑھیں: عمر اکمل کو نہیں کھلانا، کس کا فون آتا تھا؟

عمر اکمل نے بتایا تھا کہ ایک کپتان تھا رضا علی ڈار، میں آپ کو اسکا نمبر بھی دے سکتا ہوں اور آپ خود کال کرکے تصدیق کرسکتے ہیں، انہیں کرکٹ بورڈ سے اوپر سے کال آتی تھی کہ عمر اکمل کو نہیں کھلانا ہے۔

عمر اکمل کا کہنا تھا کہ تاہم اس کپتان نے میرے لیے اسٹینڈ لیا کہ میں اسے کیسے نہ کھلائوں، عمر اکمل جیسا بیٹر میں کیسے باہر بٹھاؤں۔

ان کا کہنا تھا کہ  اگر میں ابھی نام لینا شروع کردوں تو آپ کہیں گی کہ عمر بھائی بس کردیں، آپ اتنی گہرائی میں چیزیں کیوں بتا رہے ہیں کرکٹ سے ہمارا دل کیوں اٹھا رہے ہیں۔

عمر اکمل نے کہا تھا کہ آپ حقیقت سن کر کہیں گے کہ ہمارا دل نہیں کرے گا کرکٹ دیکھنے کا کہ ماضی میں یہ ایک پلیئر کے ساتھ اس قدر پرسنل ہوئے ہیں