سعودی عرب: زائرین کو دوران طواف تین ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید

سعودی عرب: زائرین کو دوران طواف تین ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید

سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ کی جانب سے مناسک کی ادائیگی میں آسانی اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے زائرین کو طواف کے دوران ضروری آداب و ہدایات کی پابندی کی تاکید کی گئی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت نے واضح کیا ہے کہ چند نمایاں خلاف ورزیاں جن سے اجتناب ضروری ہے، ان میں صحنِ طواف میں رک جانا شامل ہے۔

زائرین کو ہدایت کرتے ہوئے وزارت کا کہنا تھا کہ ’مطاف میں رکنا طواف کی روانی میں رکاوٹ کا باعث بنتا ہے‘۔ ’اسی طرح مخالف سمت میں چلنا بھی طواف کی روانی کو متاثر کرتا ہے‘۔

رپورٹس کے مطابق ’جبکہ طواف کے راستے میں سامان اٹھا کر چلنا دوسروں کے لیے تنگی کا باعث بنتا ہے‘۔

وزارت کے مطابق ’ان ہدایات کی پابندی مناسک کی پرسکون ادائیگی کو آسان بنانے، زائرین کے تجربے کے معیار کو بلند کرنے اور حرم مکی شریف کے اندر اعلیٰ ترین درجے کے نظم و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے جاری کی جاتی ہیں‘۔

عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشخبری

سعودی عرب کی وزارت عمرہ نے ’نُسُک عمرہ‘ نام سے ایک نئی ڈیجیٹل سروس متعارف کرائی ہے، اس سے بین الاقوامی زائرین بغیر کسی رکاوٹ کے عمرہ ویزا کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت عمرہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم کا مقصد سفر عمرہ کے عمل کو آسان اور بہتر بنانا ہے۔

سعودی وزارت کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ نُسُوک عمرہ کو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مقدس سفر کو آسان اور قابل رسائی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم مملکت کے باہر عمرہ زائرین کو سیدھے عمرہ ویزا کے لیے درخواست کرنے، رہائش، ٹرانسپورٹیشن، ثقافتی سیاحت اور امدادی خدمات کی آن لائن بکنگ کی سہولت دیتا ہے۔

سعودی عرب: کونسے علاقے پورے ہفتے بارش کی زد میں رہیں گے ؟

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زائرین پہلے تیار انٹیگریٹیڈ پیکیج کا انتخاب کر سکتے ہیں یا ذاتی خدمات منتخب کرکے اپنی پسند کے پیکیج بنا سکتے ہیں۔