کراچی سے بھی عمرہ زائرین کیلئے فضائی آپریشن شروع

پی آئی اے نے کراچی سے بھی فضائی آپریشن شروع کردیا۔ سیفٹی قوانین پرعمل در آمد نہ ہونے کے باعث عمرہ زائرین کیلئے جاری فلائٹ آپریشن متاثر ہورہاہے۔

انتظامیہ نے لاہورسے ٹورنٹو،میلان اورپیرس کیلئے پروازیں چلانےکااعلان کردیا۔ پی آئی اے کے ملازمین نجکاری کے حکومتی فیصلے کے خلاف تاحال سراپا احتجاج ہیں۔

مسافرشدیدمشکلات کا شکارہیں۔ ملازمین کے احتجاج کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر معطل ہے۔ تاہم عمرہ زائرین کے لئے فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال کیاگیاہے۔

ملازمین کی ہڑتال کے باعث انتظامیہ نے سیفٹی قوانین پر عمل در آمد نہ کیا جس سے عمرہ متاثرین کے لئے جاری فضائی آپریشن متاثر ہورہا ہے۔

قو می ایئرلائن کی انتظامیہ نے لاہورسےٹورنٹو،میلان اورپیرس کیلئےپروازیں چلانےکااعلان بھی اعلان کیاہے۔ جبکہ اسلام آبادسےبھی پی آئی اے کی لندن کیلئے پروازیں اڑان بھریں گی۔

ترجمان جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہناہے کہ صرف عمرہ زائرین کو جدہ پہنچانے کی اجازت دی ہے، کراچی سے کوئی پرواز نہیں اڑ رہی فضائی آپریشن مکمل طور پر بند ہے۔