یواین سیکریٹری جنرل 16فروری کو پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد : یواین سیکریٹری جنرل انتونیوگوئیترس 16فروری کوپاکستان پہنچیں گے ، دورے میں  نسٹ میں سینٹرفارپیس اینڈاسٹیبلٹی کادورہ اور مختلف امن مشن میں خدمات دینے والے اہلکاروں سےملاقات  کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئیترس16فروری کو پاکستان پہنچیں گے ، جہاں وہ نسٹ میں سینٹرفارپیس اینڈاسٹیبلٹی کادورہ اور یواین امن مشن میں پاکستان کے سفر پر تصویری نمائش کا افتتاح کریں گے۔

سیکریٹری جنرل مختلف امن مشن میں خدمات دینےوالےاہلکاروں سےملاقات بھی کریں گے ، امن دستوں کی تربیت کیلئےسینٹرفارپیس اینڈسٹیبلٹی مارچ2013میں قائم ہوا تھا اور 2013 میں یواین کےسیکریٹری جنرل بان کی مون نے سینٹر کا افتتاح کیا تھا۔

سینٹرمیں ملٹری،پولیس،سول حکام کویواین امن مشن کی تربیت دی جاتی ہے، سینٹرفارانٹرنیشنل پیس اینڈسٹیبلٹی امن مشن پر11مختلف کورسز کرارہا ہے ، یو این ملٹری آبزرورز، اسٹاف، پروٹیکشن کورسز اس کے علاوہ ہیں ۔

حال ہی میں خواتین کیلئےٹیم کورس،جینڈرکورسزکابھی آغازکیاگیا، سینٹرمیں116امن مشن کورسزمیں1876اہلکاروں کوتربیت دی جاچکی ہے اور تربیت مکمل کرنے والوں میں 206الائیڈ آفیسرز اور 108خواتین شامل ہیں ۔