اقوام متحدہ نے جنین میں اسرائیل کی جانب سے ‘جدید فوجی ہتھیاروں’ کے استعمال پر کڑی تنقید کی ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد "قابو سے باہر ہونے کے خطرات” ہیں۔ انہوں نے جنین پناہ گزین کیمپ میں چھاپے میں اسرائیل کی جانب سے مہلک طاقت کے استعمال کی مذمت کی جس میں بچوں سمیت کم از کم سات فلسطینی شہید ہوئے۔
اسرائیلی فورسز نے پیر کو جنین پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول کر دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔
https://urdu.arynews.tv/israeli-settlers-set-up-new-illegal-outpost-on-palestinian-land/
اقوام متحدہ کے وولکر ترک نے جمعہ کو یہ ریمارکس دیتے ہوئے خبردار کیا کہ بھاری ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے۔
انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ تشدد بند کرے۔ ترک نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اس ہفتے کے تشدد کے کنٹرول سے باہر ہونے کا خطرہ ہے جو سخت سیاسی بیان بازی سے ہوا اور اسرائیل کی طرف سے جدید فوجی ہتھیاروں کے استعمال نے اضافہ کیا۔