اقوام متحدہ نے شام امن مذاکرات معطل کردیے

نیویارک: اقوام متحدہ نےشام امن مذاکرات عارضی طور پرمعطل کردیے، مذاکرات کا پچیس فروری سے دوبارہ آغازکیا جائے گا۔

شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب اسٹیفن دی مستورا کا کہنا ہے کہ شام امن مذاکرات پیشرفت نہیں ہوسکی تاہم مذاکرات ناکام نہیں ہوئے ہیں، مذاکرات کا دوبارہ آغاز پچیس فروری سے ہوگا۔

اسٹیفن دی مستورا نے مذاکرات کو بحران کے خاتمے کے لیے آخری امید قراردیا ہے۔ اسٹیفن دی مستورا کا یہ بیان شامی اپوزیشن کی جانب سے مذاکرات میں شامل نہ ہونے کے بعد سامنے آیا۔

واضح رہے کہ شامی اپوزیشن نے حکومت پربمباری جاری رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مذاکرات میں شرکت نہیں کی۔