پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کوئی ابہام نہیں بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے آصفہ بھٹوکوسیاست میں آکر بلاول کی مدد کرنی چاہیے اور وہ کریں گی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز اشرف نے کہا کہ آصف زرداری کے انٹرویو کو ہر شخص نے اپنے انداز میں لیا ہے بلاول بھٹونےکم عرصےمیں سیاست کو اچھے سے سیکھا بلاول بھٹو جب وزیرخارجہ بنے تو بہترین کردار ادا کیا بطوراسپیکرجس ملک میں بھی گیابلاول بھٹوکی تعریف سنی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی خوش قسمتی ہے کہ بلاول جیسی نوجوان قیادت ہے آصف زرداری اور بلاول کا رشتہ والد اور بیٹےکا بھی ہے آصف زرداری کی بطور والد خواہش ہے کہ بیٹا بڑے منصب پر بیٹھے، ماضی میں پیپلزپارٹی میں انکلز چھوڑ گئے تھے وہ انکلز سمجھتے تھے کہ شاید بےنظیر بھٹو پارٹی نہیں چلا سکیں گی بلاول بھٹو کے ساتھ انکلز کھڑے ہیں اوربھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فرحت اللہ بابر پارٹی اثاثہ ہیں اور انہیں اہم عہدہ دیا جا رہا ہے قومی حکومت کس کو کہا جاتا ہے کیا اس میں کوئی اپوزیشن نہیں ہوتی، مجھےتوکوئی قومی حکومت بنتی ہوئی نظر نہیں آرہی، آصف زرداری نےکہا تھا ملک کو بڑے چیلنجزدرپیش ہیں ایسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ٹانگ کھینچنے کے بجائے مل کر کام کریں حکومت توالیکشن کےبعدبنےگی پھرہی تمام فیصلےہوں گے۔