خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن بلامقابلہ ہونے کی راہ ہموار ہو گئی۔ کےپی سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر 11 ترجیحی امیدوار ہیں۔
خیبرپختونخوا میں اپوزیشن اتحاد نے پی ٹی آئی کو 6 نشستوں کی پیشکش کر دی۔
پی ٹی آئی ترجیحی فہرست میں سینیٹ کیلئے 6 امیدواروں کے نام فائنل کیے گئے ہیں جن میں 4 جنرل، 1ٹیکنوکریٹ اور 1خاتون امیدوار شامل ہے۔
اپوزیشن کی ترجیحی فہرست میں 5 امیدواروں کے نام فائنل ہوئے جن میں 3جنرل، 1ٹیکنوکریٹ اور 1خاتون امیدوار شامل ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/ecp-issues-decision-on-reserved-seats-for-kp-assembly/
جنرل نشست پر جےیوآئی کے مولانا عطاالحق اور ن لیگ کے نیاز احمد امیدوار ہوں گے۔ کےپی سینیٹ الیکشن میں جنرل نشست پر پی پی کے طلحہ محمود امیدوار ہیں۔ خواتین کی مخصوص نشست پر پی پی کی روبینہ خالد اپوزیشن کی امیدوار ہوں گی۔
ٹیکنوکریٹ نشست پر جےیوآئی کے دلاور خان اپوزیشن کے امیدوار ہوں گے۔ گورنر کےپی فیصل کریم کنڈی نے بھی ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کیلئے بلامقابلہ انتخاب کی تجویز دی۔