پاکستان انڈر 19 نے بنگلادیش کے خلاف سیریز برابر کر دی۔
ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
بنگلا دیش نے پاکستان کو 164 رنز کا ہدف دیا تھا جسے کپتان سعد بیگ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پورا کر دیا۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سعد نیگ نے 79 اور عرفات منہاس نے 50 رنز کی ناقبل شکست اننگز کھیلی۔ بنگلا دیش کی جانب سے تنویر نے 2، پرویز جبون 1 کھلاڑی آوٹ کیا۔
پاکستان کے کپتان سعد بیگ پلیر آف دی میچ اور پلیر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی۔