انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی، نیپال کو شکست

انڈر 19 ورلڈ کپ

انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے نیپال کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ایسٹ لندن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیپال کی جانب سے دیا گیا 198 رنز کا ہدف باآسانی 48ویں اوور میں حاصل کرلیا، اذان اویس نے میچ وننگ نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 63 رنز بنائے۔

شامل حسین اور شاہ زیب نے 37، 37 رنز اسکور کیے، احمد حسن 29 اور ہارون ارشد 15 رنز بنا کر کامیاب رہے۔

نیپال کی جانب سے آکاش نے تین وکٹیں حاصل کیں اور دپیش اور ترپاٹھی ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل نیپال کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری گیند پر 197 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، بپن روال 39 اور دیپک ڈمرے 26 رنز بناسکے تھے۔

پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے تین اور احمد حسن، عبید شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔