ملتان سے آنیوالے ٹرک سے 2400 کلو مرغی کا مضر صحت گوشت برآمد

مرغی کا مضر صحت گوشت

کوئٹہ : ملتان سے آنیوالے ٹرک سے 2400 کلو مرغی کا مضر صحت گوشت برآمد کرلیا گیا، پکڑاگیا گوشت لاکھوں مالیت کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کو مضر صحت گوشت سپلائی کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی ، ملتان سے آنیوالے ٹرک سے لاکھوں روپے کا ناقص صحت گوشت برآمد کرلیا گیا۔

بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پرخانوزئی ہائی وے پرکارروائی کی اور فوڈ اتھارٹی ٹیم  نے ٹرک سے 2400 کلو ناقص مرغی کا گوشت برآمد کیا۔

اتھارٹی نے بتایا کہ پکڑاگیا لاکھوں مالیت کا گوشت لیبارٹری ٹیسٹ میں انسانی استعمال کیلئے مضرصحت پایا گیا۔

بعد ازاں بی ایف اے ٹیم کی نگرانی میں ناقص گوشت شہر سے باہرمحفوظ مقام پرتلف کردیا گیا۔