نامعلوم افراد نے شہری کو قتل کرکے لاش پر پٹرول چھڑک کرآگ لگا دی

کینیڈا پاکستانی بزنس مین

لیہ : نامعلوم افراد نے شہری کو قتل کرکے لاش پر پٹرول چھڑک کرآگ لگا دی، پولیس کا کہنا ہے مقتول کی شناخت اورقتل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

پنجاب کے جنوبی ضلع لیہ کی تحصیل چوبارہ کے علاقے آڈہ شمار والامیں شہری کو قتل کرکے لاش پر پٹرول چھڑک کرآگ لگا دی گئی۔

پولیس نے بتایا نامعلوم ملزمان نے ایک شخص کوفائرنگ کرکے موت کےگھاٹ اتارا اور مقتول کی لاش پرپٹرول پھینک کر آ گ لگادی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کےساتھ موجود ننھی بچی کوتحویل میں لے لیا ہے جبکہ ایک گھوڑا بھی برآمد ہوا تاہم مقتول کی شناخت اورقتل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

حکام نے کہا ہے کہ مقتول ممکنہ طورپرپختون لگتاہے،قتل کی وجہ دشمنی بھی ہوسکتی ہے تاہم واقعےکی تحقیقات اورملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔