جمہوریہ چیک کی مارکیٹا ونڈروسووا نے ومبلڈن ویمنز سنگل میں نئی تاریخ رقم کر دی۔
وہ فیصلہ کن معرکے میں تیونس کی اونس جبیور کو 6-4 6-4 سے شکست دے کر ومبلڈن ویمنز سنگلز ٹائٹل جیتنے والی پیشہ ورانہ دور کی پہلی غیر سیڈڈ کھلاڑی بن گئیں۔
مارکیٹا کو ومبلڈن جیتنے والی پہلی ان سیڈڈ کھلاڑی ہونے کا اعزاز مل گیا۔ انہوں نے تیونس کی اونس جبیور کو مسلسل دوسرے ومبلڈن فائنل میں ناکامی سے دوچار کیا۔
ومبلڈن فائنل میں 60 سالوں میں پہلی غیرسیڈڈ خاتون ہونے کے ناطے وونڈروسووا چھٹے نمبر کی جبیور کے خلاف زیادہ پرُاعتماد تھیں۔
جبیور گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی پہلی عرب کھلاڑی اور چار بڑی ٹرافیوں میں سے ایک جیتنے والی پہلی افریقی خاتون بننے کا اعزاز پانے والی ومبلڈن کی ٹرافی پر قبضہ نہ جما سکیں۔