ویڈیو: شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی کا حیرت انگیز اقدام

بھارت میں خاتون اپنے شوہر سے جھگڑا کرنے کے بعد بجلی کے کھمبے پر چڑھ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش میں ایک عورت اپنے افیئر پر شوہر سے جھگڑے کے بعد خود بجلی کے کھمبے پر چڑھ گئی۔

رپورٹ کے مطابق تین بچوں کی ماں 34 سالہ سُمن کا کسی شخص سے افیئر چل رہا تھا اور وہ بضد تھی کہ اُس شخص کو بھی شوہر کی حیثیت سے گھر میں رہنے دیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق جب سُمن کے شوہر رام گووند نے اپنی بیوی کی بات ماننے سے انکار کیا تو دونوں میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے بعد عورت اپنے آپ کو ختم کرنے کے لیے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گئی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے بجلی کے محکمے کی مدد سے عورت کو کھمبے سے اتارا، وہ ہائی ٹینشن تار پکڑنا چاہتی تھی مگر پولیس نے اُسے ایسا کرنے سے روک دیا۔

اس واقعے کی وڈیو بھی وائرل ہوئی ہے پولیس نے سُمن کو کھمبے سے اتارنے کے بعد اُس کے شوہر کے ساتھ گھر بھیج دیا۔