متنازع حرکتوں کی بدولت ٹرینڈنگ میں رہنے والی اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ انکے نام کا ایک بینک بن رہا ہے۔
اروشی روٹیلا ایک بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو بالی ووڈ اور تیلگو فلموں میں کام کرتی ہیں، انہوں نے 2015 میں مس ڈیوا یونیورس انڈیا کا ٹائٹل جیتا اور اسی سال مس یونیورس مقابلے میں بھارت کی نمائندگی کی۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور 15 سال کی عمر میں مس ٹین انڈیا 2009 کا ٹائٹل بھی جیتا ہوا ہے، وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم ہیں اور ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد تقریباً 30 ملین سے زائد ہے۔
اروشی اکثر اپنی فٹنس، فیشن، اور ذاتی زندگی سے متعلق پوسٹس کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں ان کی فلم "ڈاکو مہاراج” کے گانے "دبیدی دبیدی” میں اداکار ننداموری بالاکرشنا کے ساتھ ڈانس کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
اب ایک بار پھر وہ اپنے بیان کی وجہ سے صارفین کی جانب سے ٹرول ہورہی ہیں، حال ہی میں اروشی کو نجی فوڈ چین کے اشتہار میں دیکھا گیا جہاں وہ طنز و مزاح کرتے ہوئے خود کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتی اور عجیب و غریب دعوے کرتی نظر آرہی ہیں۔
View this post on Instagram
ویڈیو کلپ میں اروشی کہتی ہیں کہ وہ پائتھاگورس جی کے بعد ریاضی میں تعاون کرنے والی پہلی شخصیت بن گئیں ہیں کیونکہ انہوں نے ایک نیا ریاضی کا مسئلہ حل کیا ہے جس سے ان کی دولت دوگنی ہو گئی۔
اداکارہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انکے نام کا ایک بینک بھی بن رہا ہے اور وارن بافیٹ تک اُن پر نظر رکھے ہوئے ہیں جو اب اُنہیں بھارت کی اگلی فنانس منسٹر قرار دے رہے ہیں۔
صرف یہی نہیں بلکہ اسی کلپ میں جب اسسٹنٹ انٹرویو کے دوران اداکارہ کے لیے کھانا لے کر آتی ہے تو اروشی آرام سے کہتی ہیں کہ،‘UFC – اروشی فرائیڈ چکن لانچ کرتے ہیں!’
جیسے ہی یہ اشتہار صارفین کی نظر ہوا وہیں متضاد تبصروں کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا، ایک صارف نے لکھا کہ’وہ تو اب تک سب کو ٹرول کر رہی تھیں! کیا کمال کی شخصیت ہیں۔‘