اروشی روٹیلا کا آئی فون مل گیا، مداح نے واپسی کیلیے شرط رکھ دی

اروشی روٹیلا کا آئی فون مل گیا، مداح نے واپسی کیلیے شرط رکھ دی

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا کا گم ہونے والا سونے سے بنا آئی فون مداح نے ڈھونڈ لیا، تاہم اس نے واپسی کیلیے شرط رکھ دی۔

اروشی روٹیلا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے مابین ورلڈ کپ 2023 کا میچ دیکھنے پہنچی تھیں جہاں ان کا مہنگا ترین آئی فون گم ہوگیا تھا۔

اداکارہ نے اس کی شکایت پولیس میں درج کروائی تھی کہ میرا 24 قیراط گولڈ والا آئی فون کھو گیا ہے۔ اس کے دو دن بعد اروشی روٹیلا نے فون کی لوکیشن شیئر کی تھی جس میں فون کو آخری بار شاپنگ مال میں ٹریس کیا گیا تھا۔

انہوں نے اعلان کیا تھا کہ جو بھی میرا فون ڈھونڈ کر لائے گا میں اسے انعام دوں گی۔

اب خبر سامنے آئی ہے کہ ان کا آئی فون ایک مداح نے ڈھونڈ لیا ہے لیکن واپسی کیلیے شرط رکھی ہے۔ مداح نے اروشی روٹیلا کو اس متعلق ای میل کی جس کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

مبینہ ای میل میں مداح کی جانب سے لکھا گیا کہ ’آپ کا فون میرے پاس ہے۔ اگر آپ کو چاہیے تو آپ میرے بھائی کا علاج کروا دیں جو کینسر میں مبتلا ہے۔‘

اروشی روٹیلا کا آئی فون مل گیا، مداح نے واپسی کیلیے شرط رکھ دی

اروشی روٹیلا بالی وڈ کی نامور اداکارہ ہیں اور اکثر کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ اداکارہ ’سنگھ ساب دی گریٹ‘، ’صنم ری‘، ’ہیٹ اسٹوری 4‘ جیسی فلموں میں اداکاری کیلیے جانی جاتی ہیں۔ وہ آئندہ ’سکندا‘، ’دل ہے گرے‘ اور ’بلیک روز‘ جیسی فلموں میں نظر آئیں گی۔

انہیں آخری بار فلم ’انسپکٹر اویناش‘ میں دیکھا گیا جو 18 مئی کو JioCinema پر ریلیز ہوئی تھی۔ اس میں رندیپ ہوڈا، امیت سیال، ابھیمنیو سنگھ، اور فریڈی دارو والا بھی شامل تھے۔