قومی ٹیم سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں مصروف ہے اور فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں تاہم اب بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا بھی سری لنکا پہنچ گئی ہیں۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا نے گلدستے کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ بھی کولمبو میں ہیں، اروشی کی کولمبو میں انٹری کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
نسیم کی وائرل تصویرسامان کی ٹرالی گھسیٹتے ہوئے لی گئی تھی جس میں ان آدھا چہرہ چھپا ہوا اور سونے پر سہاگا ان کے دیکھنے کا انداز ہے۔
urvashi arrives in sri lanka
naseem shah's performance: pic.twitter.com/7ugR9oO0bo
— عثمان (@usmssss) July 24, 2023
ایک صارف نے تو سری لنکا میں اروشی کی موجودگی کے پیش نظرصارفین سے نسیم شاہ کی حفاظت کیلئے دعا گو ہونے کی درخواست کرڈالی۔
Finally we got the reason😭. pic.twitter.com/VWPOrpzc7B
— Ehtisham Siddique (@iMShami_) July 24, 2023
واضح رہے کہ اروشی نسیم شاہ کو ’ہیرا‘ قراردے چکی ہیں، اداکارہ نے فروری 2023 میں کرکٹر کی سالگرہ پرانہیں مبارکباد کا پیغام بھیجا تھا جس پر نسیم شاہ نے ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔
Prayers for safety of Naseem Shah !
Urvashi down bad for him🥴😭 pic.twitter.com/9OU6kEb27n— Peace Striver❤️🩹 (@peace_striver) July 24, 2023