بھارتی اداکارہ اروشی کی والدہ میرا روٹیلا نے حادثے کا شکار ہونے والے بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کے لیے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے فالوورز سے کرکٹر کی صحتیابی کی دعا کی اپیل کی۔
میرا روٹیلا نے انسٹاگرام پر رشبھ کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہیں ایک طرف لیکن مجھے یقین ہے کہ رشبھ صحت مند ہوکر جلد انٹرنیشنل ٹیم میں شامل ہوں گے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی والدہ نے لکھا میں پر امید ہوں کے اترکھنڈ کا نام روشن کرنے کے لیے رشبھ ضرور کھیل کی طرف لوٹیں گے۔
میرا روٹیل کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کیا ایک صارف نے لکھا کہ داماد جی لکھنا بھول گئی آپ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اپنے اکاؤنٹ سے آؤ اروشی۔
میرا روٹیل کی پوسٹ پر ایک اور صارف نے لکھا کہ ’آپ کا دماد بلکل ٹھیک ہے۔