کراچی: معروف پاکستانی فنکار عروہ حسین اور فرحان سعید کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید اور معروف اداکارہ عروہ حسین 18 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔ ان دنوں کی شادی کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
عروہ حسین اور ان کی بہن ماورا نے سوشل میڈیا پر ڈھولکی کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں۔
واضح رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید ایک عرصہ سے دوستی کے تعلق میں بندھے ہوئے تھے اور چند روز قبل ہی فرحان سعید نے عروہ کو شادی کی باقاعدہ پیشکش کی تھی۔