عروہ حسین نے فرحان سعید کیلیے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا

عروہ حسین اور فرحان سعید نے پہلی بار بیٹی کا چہرہ دنیا کو دکھا دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور فنکار جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

عروہ حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دو عدد تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں اور فرحان سعید کو سیاہ رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے شوہر کیلیے محبت بھرے کیپشن میں لکھا کہ ’زندگی دھوپ، تم گھنا سایا۔‘

انہوں نے لکھا کہ بہترین الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی کہ میں آپ کی صحبت اور محبت کی کتنی مشکور ہوں، آپ میرے لیے سب سے حیرت انگیز انسان اور سب سے خوبصورت ہیں۔

عروہ حسین نے فرحان سعید کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں۔‘

رواں سال اپریل میں جوڑے میں علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر پھیلی تھیں جس کے بعد عروہ حسین نے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کر کے انہیں غلط اور بے بنیاد ثابت کیا تھا۔