عروہ حسین نے اپنی شادی کا میک اپ کن 3 چیزوں سے کیا؟

معروف اداکارہ عروہ حسین نے ان 3 چیزوں کے بارے میں بتایا جن کے ساتھ انہوں نے اپنی شادی کا میک اپ کیا تھا۔

معروف اداکاراؤں ماورا حسین اور عروہ حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی، میزبان ندا یاسر نے دونوں بہنوں سے دلچسپ سوالات پوچھے۔

ندا یاسر نے ماورا سے عروہ کے میک اپ کے بارے میں پوچھا، ماورا نے بتایا کہ عروہ کا میک اپ 3 چیزوں کے بغیر نامکمل ہے، ایک ٹنٹ، سن بلاک اور نارنجی رنگ کا آئی شیڈو۔

عروہ نے بتایا کہ انہیں میک اپ کرنے کی زیادہ سمجھ بوجھ نہیں لہٰذا وہ خود سے بہت کم میک اپ کرتی ہیں، انہوں نے اپنی شادی کا میک اپ بھی انہی 3 چیزوں کے ساتھ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ماورا میک اپ کرنے کی ماہر ہیں لہٰذا کسی خاص موقع پر وہ اکثر ان کی مدد بھی لیتی ہیں، لیکن عموماً وہ خود ہی اپنا ہلکا سا میک اپ کرتی ہیں۔