امریکا نے نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کے ایگریما کی منظوری دے دی

پاکستان میکسیکو کی طرز پر ایک کنیکٹر کنٹری کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے: پاکستانی سفیر

اسلام آباد: امریکا نے نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کے ایگریما کی منظوری دے دی۔

سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ امریکا کے لیے نامزد پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا ایگریما موصول ہو گیا ہے، امریکا نے منظوری دے دی، رضوان سعید شیخ رواں ماہ کے اختتام تک نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عامر کی بطور پاکستانی سفیر برائے یو اے ای منظوری بھی مل گئی، چند روز میں نئے سفیر کا ایگریما آنے کا امکان ہے، جس کے بعد وہ میزبان ملک میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے سوئٹزرلینڈ میں سفیر عامر شوکت کو مصر میں بطور نیا سفیر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ جون کے آخر میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ حکومت پاکستان نے رضوان سعید شیخ کو واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کا نیا سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سبک دوش ہونے والے سفیر مسعود خان کا معاہدہ مارچ میں ختم ہو گیا تھا تاہم انھیں تین ماہ کی توسیع دے دی گئی تھی۔