’لاپتہ آبدوز ٹائٹن کے ملبے کے آثار مل گئے؟‘

امریکی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ لاپتہ آبدوز ٹائٹں کے ملبے کے آثار ملے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی پورٹ کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ ملبے کے آثار ٹائی ٹینک جہاز کی باقیات کے قریب سے ملے ہیں۔

کوسٹ گارڈز کا بتانا ہے کہ آثار ریموٹ کنٹرول آبی گاڑی کی مدد سے دیکھے گئے، ماہرین نئی ملنے والی معلومات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بحر اوقیانوس میں دنیا کے امیر ترین شخصیات کو ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھانے کے لیے لے جانے والی آبدوز ٹائٹن لاپتا ہے جس کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ ٹائی ٹینک کاملبہ دکھانے کے لیے سیاحوں کو لےجانے والی آبدوز 18 جون کو لاپتا ہوئی تھی، جس کی تلاش کے لیے امریکا،کینیڈا اور فرانس کی ٹیمیں مصروف ہیں۔

یہ آبدوز کینیڈا کے جزیرے نیو فاؤنڈلینڈ سے روانہ ہوئی تھی، امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق اتوار کے روز سفر کے آغاز کے ایک گھنٹہ 45 منٹ بعد ہی آبدوز کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

ٹائی ٹینک جہاز کا ملبہ نیو فاؤنڈلینڈ کے ساحل سے تقریباً 600 کلومیٹر دور بحر اوقیانوس میں 12 ہزار 500 فٹ گہرائی میں موجود ہے۔