امریکا اسرائیل کی سلامتی کیلیے ساتھ کھڑا ہو گیا

امریکا نے اپنے اتحادی اسرائیل کی سلامتی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پینٹاگون کی طرف سے فراہم کردہ دونوں کے درمیان ایک کال کے ریڈ آؤٹ کے مطابق سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے آج اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ سے بات کی جس میں دفاعی سربراہ نے اسرائیل کی سلامتی کے عزم کا اعادہ کیا۔

https://urdu.arynews.tv/us-not-involved-in-killing-hamas-leader/

انہوں نے اسرائیل پر 27 جولائی کو لبنانی حزب اللہ کے حملے پر اسرائیل کے ردعمل” کے ساتھ ساتھ "ایک سفارتی حل کے حصول کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جو اسرائیل-لبنان سرحد کے دونوں طرف کے شہریوں کو محفوظ طریقے سے اپنے گھروں کو واپس جانے کے قابل بنائے۔

ریڈ آؤٹ کے مطابق آسٹن نے اسرائیل کی سلامتی اور اپنے دفاع کے حق کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

اس سے قبل لائیڈ آسٹن نے صحافیوں کو بتایا کہ مشرق وسطیٰ کے علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود، وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ ایک وسیع تر "جنگ ناگزیر ہے”۔