افغانستان کے تین بڑے شہروں‌ میں‌ امریکی فوج کی بڑے پیمانے پر فضائی بمباری

کابل: امریکی فوج نے افغانستان کے تین اہم شہروں پر بڑے پیمانے پر فضائی بمباری کی ہے، جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے بی 52 اور اے سی 130 طیاروں نے افغانستان کے تین بڑے شہروں میں طالبان کو نشانہ بنانے کے لیے بمباری کی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے طیاروں نے بڑے پیمانے پر جہازوں سے راکٹ داغے، فضائی بمباری کا مقصد طالبان کی بڑے شہروں پر پیش قدمی کو روکنا جبکہ اُن کے قبضے سے کنٹرول ختم کروانا ہے۔

مزید پڑھیں: افغان طالبان نے جوزجان صوبے کے دارالحکومت شبرغان پر قبضہ کر لیا

یہ بھی پڑھیں: سیکورٹی خدشات، امریکا اور برطانیہ کی اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت

بمباری سے قبل امریکا اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان کی سرزمین چھوڑ کر وطن واپس آنے یا دوسرے ملک منتقل ہونے کی ہدایت بھی کی۔

امریکی محکمہ دفاع کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ 32 ٹن وزنی بم کے ساتھ فوجی طیاروں نے قطر میں قائم العید اڈے سے اڑان بھری اور قندھار کے اطراف میں ان بمبوں کو گرایا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی طیاروں نے ہلمند صوبے میں واقع ہیرات اور لشکر گاہ پر بمباری کی ہے۔