واشنگٹن: صدر جوبائیڈن کی اسرائیلی غزہ پالیسی کی وجہ سے امریکی محکمہ تعلیم کے سینئر اہلکار طارق حباش مستعفی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ تعلیم کے سینئر اہلکار طارق حباش نے بدھ کے روز استعفٰی دیدیا، انہوں نے امریکی صدر جوبائیڈن کے غزہ اسرائیل پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔
طارق حباش نے کہا کہ غزہ میں نشل کشی جاری ہے وہاں ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے، بائیڈن انتظامیہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ بائیڈن انتظامیہ کے 17 اہلکاروں نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے صدر بائیڈن کو خط لکھ دیا، اہلکاروں نے اپنے خط میں امریکی صدر جو بائیڈن پر زور دیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کریں۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے قبل ازیں کہا تھا کہ امریکہ نے غزہ میں ایسی کارروائیوں کا مشاہدہ نہیں کیا ہے جو نسل کشی پر مشتمل ہو تاہم امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آج سے اسرائیل اور مشرقی وسطہ کا دورہ کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست میساچوسٹس میں قائم ہارورڈ یونیورسٹی کی خاتون صدر کلاڈین گے نے یہود مخالفت پر لگنے والے الزامات کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔
یہود مخالفت ہارورڈ یونیورسٹی کی صدر کلاڈین گے کو لے ڈوبی
کلاڈین گے نے کہا تھا کہ میں نے استعفے کا فیصلہ آسانی سے نہیں کیا ہے، یہ بہت مشکل فیصلہ تھا لیکن میرے استعفے کے بعد ہارورڈ کو کسی فرد کی بجائے صرف ادارے پر توجہ دینے کا موقع ملے گا۔