اسلام آباد : امریکی سفارت خانے نے بغیر تحقیق کے امریکی ویزا سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا پر امریکی ویزے سے متعلق خبر شائع ہوئی ، جس میں کہا جارہا تھا کہ امریکا نے پاکستانیوں کو ویزا سے مستنثیٰ قراردے دیا ہے اور اب پاکستانی نوے روز کے لئے بغیر ویزا لگوائے امریکا جا کررہ سکیں گے۔
امریکی سفارت خانے نے خبر کا نوٹس لے کر تردید کردی ہے، تردید کے بعد ویب سائٹوں سے خبر خاموشی سے ہٹا دی گئی۔
Reports that #Pakistan has been added to the Visa Waiver Program are false. 1/2 pic.twitter.com/vcv1FEZpAQ
— US Embassy Islamabad (@usembislamabad) August 22, 2016