امریکا نے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کردی

امریکا

واشنگٹن : امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ ملکرکام کریں گے لیکن انتخابات میں بےضابطگیوں کی مکمل تحقیقات ہوتی دیکھنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں نئی حکومت بن گئی اور ہم یقیناً اس حکومت کےساتھ مل کرکام کریں گے۔

میتھیوملر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مسابقتی الیکشن ہوا،کروڑوں لوگوں نےاپنی آوازسنائی، انتخابات میں بےضابطگیوں کی رپورٹس سامنےآئی ہیں،جن کی مکمل تحقیقات ہوتی دیکھناچاہتےہیں۔

گذشتہ روز ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران وزیر اعظم شہبازشریف کے انتخاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کیساتھ مشترکہ مفادات کوآگےبڑھانےپرمرکوزرہیں گے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکاپاکستان کےساتھ اتحادکوقدرکی نگاہ سےدیکھتاہے، پاکستان کےساتھ دیرینہ شراکت داری ہے، خوشحال اور جمہوری پاکستان کوامریکاکےمفادات کےلیےاہم سمجھتے ہیں۔