امریکی ایئر فورس کا جنگی طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ

امریکی ایئر فورس کا جنگی ایف 16 طیارہ جنوبی کوریا کے ساحل کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے جنگی طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ امریکی ایئربیس کے قریب گرا، اس حوالے سے امریکی فوجی حکام کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اس سے قبل جاپان کے جزیرے یاکوشیما کے قریب امریکی جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا، طیارے میں 8 افراد سوار تھے۔

رپورٹس کے مطابق علاقائی کوسٹ گارڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارہ جزیرے یاکوشیما کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوا تھا۔