واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان میں نیا ہیلتھ کیئر بل منظور کر لیا گیا۔ بل کی منظوری کو صدر ٹرمپ کے لیے پہلا اطمینان بخش قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ کا نیا ہیلتھ کیئر بل امریکی ایوان نمائندگان نے منظور کرلیا۔ تمام ڈیمو کریٹک ارکان نے بل کی مخالفت کی۔
نئے بل کی منظوری کے بعد اوباما ہیلتھ کیئر بل کی منسوخی کا واضح امکان ہے۔ بل کی منظوری کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، یہ اوباما کیئر کی منسوخی اور اس کا متبادل ہے۔
It was a GREAT day for the United States of America! This is a great plan that is a repeal & replace of ObamaCare. Make no mistake about it. pic.twitter.com/fYtghBlXxS
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) May 5, 2017
دوسری جانب صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار صدر اوباما اپنے شہر نیویارک پہنچے تو ان کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے ٹرمپ کی پالیسیوں اور نئے ہیلتھ بل کی منظوری کے خلاف نعرے لگائے اور ان کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔