یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کیلیے ٹرمپ کا نیا منصوبہ

ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر 35 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی سے متعلق منصوبہ سامنے آگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا ہے وہ نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کریں گے تاکہ وہ آگے یوکرین کو دے سکیں۔

صدر ٹرمپ اس ہفتے نیٹو کے سکریٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کرنے والے ہیں جس میں امریکی رہنما نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرنے کے منصوبے کا اعلان کر رہے ہیں جو وہ یوکرین کو دے سکتے ہیں۔

نیٹو نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل روٹے پیر اور منگل کو واشنگٹن میں ہوں گے اور سیکرٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو، سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگستھ اور کانگریس کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس سے قبل ٹرمپ نے دعوے میں کہا کہ میں نے پچھلے ہفتے نیٹو کا مسئلہ حل کر دیا۔

فاکس نیوزکی اینکرپرسن اور اپنی بہو لارا ٹرمپ کو انٹرویو میں امریکی صدر نے بتایا کہ نیٹو کے ہر رکن ملک سے اب دو فیصد کے بجائے پانچ فیصد تک رقم لی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے وہ دو فیصد بھی نہیں دیتے تھے اس سے ہم سالانہ ایک کھرب ڈالر حاصل کر رہے ہیں، نیٹو میں اب ہماری آواز بہت مضبوظ ہے بائیڈن دور میں تو ہماری کوئی سنتا ہی نہیں تھا اسے تو یہ بھی علم نہیں ہوتا تھا کہ وہ کہاں ہے۔