امریکی شخص کو قتل کے جھوٹے جرم میں 10 سال غیرقانونی قید کاٹنے پر 50 ملین ڈالر دیے گئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شخص کو امریکی تاریخ میں اس طرح کی سب سے بڑی ادائیگی میں قتل کا غلط الزام ثابت ہونے پر 50 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کیا گیا ہے۔
34 سالہ مارسیل براؤن کو 2008 میں شکاگو میں 19 سالہ شخص کی فائرنگ میں ساتھی ہونے کا جرم ثابت ہونے پر 35 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
براؤن نے 2018 میں رہا ہونے سے پہلے 10 سال جیل میں گزارے جب ایک عدالت نے اس کی سزا ختم کردی اور استغاثہ نے اس کے خلاف تمام الزامات کو مسترد کردیا۔
دو ہفتے کے مقدمے کی سماعت کے بعد پیر کو شکاگو میں یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ میں ایک جیوری نے براؤن کو ہرجانے سے نوازا جب یہ پتہ چلا کہ پولیس نے ثبوت گھڑے اور اس کے جھوٹے اعتراف پر مجبور کیا۔
لا فرم نے کہا کہ پولیس افسران نے براؤن کو 30 گھنٹے سے زائد تفتیشی کمرے میں بند رکھا، اسے کھانے سے محروم رکھا فون کال کے لیے اس کی بار بار کی درخواستوں سے انکار کیا اور اسے سونے سے روکا۔