اسلام آباد : عمران خان کی انتخابات میں شاندار کامیابی کو امریکی میڈیا میں نمایاں اہمیت دی جارہی ہے، مشہور امریکی اخبارات نے عمران خان کو پاکستان کے بہتر مستقبل کی امید قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی انتخابی فتح دنیا کے لئے مثبت پیغام بن گئی، امریکا کے نمایاں اخبارات واشنگٹن پوسٹ اور نیویارک ٹائمز نے عمران خان کو پاکستان کے روشن مستقبل کی امید قرار دے دیا۔
واشنگٹن پوسٹ نے ایک مضمون میں کہا کہ عمران خان کی جیت حوصلہ افزا ہے اور پی ٹی آئی کی انتخابات میں فتح نے نئی امید پیدا کردی ہے، عمران خان کو عوام کرپٹ عناصر کیخلاف امید کی کرن قرار دے رہے ہیں۔
نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے سابق کرکٹر اورمشہور سیلبرٹی عمران خان کی انتخابات میں کامیابی پاکستان اور مغرب کے اتار چڑھاؤ کا شکار تعلقات میں مثبت تبدیلی لاسکتی ہے۔
امریکی اخبار نے مزید کہا کہ عمران خان بہت کچھ نیا لائے ہیں، ان کی اسٹار پاور کسی بھی دوسرے پاکستانی لیڈر کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔
یاد رہے اس سے قبل الیکشن 2018 میں عالمی میڈیا کی دلچسپی غیر معمولی رہی، ووٹنگ کے آغاز سے لے کر نتائج تک پاکستانی انتخابات کے بارے میں خصوصی رپورٹس نشر کی گئیں۔
واشنگٹن پوسٹ نے سرخی لگائی کرکٹ لیجنڈ عمران خان پاکستانی الیکشن میں آگے۔
یویارک ٹائمزکا بھی یہی کہنا تھا کہ پاکستانی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی میں سابق کرکٹ اسٹارعمران خان کو برتری حاصل۔