امریکا کا چینی قیادت کے دورہ پاکستان پر ردعمل آگیا

امریکا چینی قیادت پاکستان

واشنگٹن : امریکا نے چینی قیادت کے دورہ پاکستان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایسی تجارت اور سرمایہ کاری کاخیرمقدم کرتے ہیں جوترقی کوفروغ دے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کا چینی قیادت کے دورہ پاکستان پر ردعمل سامنے آگیا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی کامیابی کےلیےہماری حمایت غیرمتزلزل ہے اور پاکستان سے تجارتی اورسرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانا ترجیحات میں شامل ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی سرمایہ کاری سے متعلق اچھی حکومتیں اور طویل مدتی صلاحیت کی تعمیر کی اجازت دیتے ہیں، ہم ایسی تجارت اورسرمایہ کاری کاخیرمقدم کرتے ہیں جوترقی کوفروغ دے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم پاکستان اور اس کے شراکت داروں کے باہمی فائدےکو یقینی بنانے اور شفافیت، پائیدار مالیاتی طریقوں، قومی اور ڈیٹاسیکیورٹی کے تحفظ کی ضرورت پرزور دیتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو چین اور دنیا بھر کے ممالک کی سرمایہ کاری کے حوالے سے نہیں دیکھتے، ایسی سرمایہ کاری جو شفافیت کو فروغ دیتی ہے ہماراخیال ہے کہ وہ مناسب ہے، ایسی سرمایہ کاری جو ذمہ دارقرض کے انتظام کوفروغ دیتی ہے وہ مناسب ہے۔