پلاسٹک کا چمچ تھامے شخص کو امریکی پولیس نے گولیاں مار دیں

امریکی پولیس نے پلاسٹک کا چمچا تھامے شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

لاس اینجلس میں پولیس نے ایک واقعے کی باڈی کیمرہ فوٹیج جاری کی ہے جس میں اہلکاروں کے پلاسٹک کا کانٹا پکڑے ایک شخص کو گولی مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ واقعہ چند روز قبل ایک گودام میں پیش آیا جہاں پولیس اہلکاروں نے چمچ کو چاقو سمجھ کر گولی چلا دی۔ گولی لگنے والے شخص کی شناخت جیسن لی میکانی کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 36 سال ہے۔

فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص عمارت کے کوریڈور میں نصف درجن پولیس اہلکاروں کا سامنا کر رہا ہے، پولیس اہلکار سے ہاتھ اٹھا کر ان کے پاس آنے کو کہتے ہیں اور وہ ایسا ہی کرتا ہے۔

لیکن وہ اپنے ہاتھوں کو مٹھی میں جکڑے ہوئے ایک ایسی چیز کو پکڑ کر چلتا رہتا ہے جس کے بارے میں افسران نے کہا کہ وہ ایک سکریو ڈرایور سمجھے تھے۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ افسران نے اسے قابو کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ ویڈیو میں گولیاں چلنے کی آوازیں آنے پر وہ شخص پولیس کے پاس پہنچتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ "مشتبہ نے ایک افسر اور بین بیگ شاٹگن کو پکڑ لیا جو اس کے پاس تھی۔ پولیس کو فون کرنے والے نے کہا کہ یہ شخص منشیات یا الکحل کے زیر اثر تھا اور ملازمین کو لاٹھی سے دھمکیاں دے رہا تھا۔ میکانی کی موت قریبی اسپتال میں ہوئی جب کہ گودام کے ملازمین یا پولیس میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔