امریکی صدر کامیڈین روزی اوڈونیل کی شہریت ختم کرنے پر کیوں غور کررہے ہیں؟

امریکی صدر ٹرمپ نے معروف کامیڈین اور میزبان روزی اوڈونیل کی شہریت ختم کرنے کی دھمکی دی ہے اور اس پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے کہا کہ روزی اوڈونیل ہمارے ملک کے بہترین مفاد میں نہیں، روزی اوڈونیل کی شہریت چھیننے پر سنجیدگی سے غور کررہا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے انھیں ملک سے نکالنے کے حوالے سے مزید کہا کہ روزی اوڈونیل انسانیت کیلئے خطرہ ہیں، روزی اوڈونیل کو آئرلینڈ میں رہنا چاہیے۔

امریکی عدالت نے ٹرمپ کا پیدائشی شہریت محدود کرنے کے حکم کو روک دیا

امریکی صدر نے یورپی یونین اور میکسیکو پر ٹیرف عائد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین اور میکسیکو سے درآمدات پر 30فیصد ٹیرف لگےگا۔

خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے منصوبے کے مطابق محکمہ خارجہ کے 1300 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا ہے، برطرفی کے موقع پر امریکی محکمہ خارجہ کی عمارت کے باہر مظاہرہ کیا بھی گیا۔

مظاہرین برطرف ہونے والے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے رہے، محکمہ خارجہ میں ملازمت کے آخری دن دفتر سے باہر نکلتے ہوئے کئی ملازمین آبدیدہ ہو گئے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جمعہ کو برطرف کیے گئے زیادہ تر ملازمین پُرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے جیسے مسائل پر کام کر رہے تھے، طالبان کے قبضے کے بعد فرار ہونے والے افغانوں کی مدد کرنے والے محکمے کے تمام ملازمین برطرف کیے گئے۔

https://urdu.arynews.tv/mahmoud-khalil-seeks-20-million-from-trump-administration/