پاکستان سے غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو بے دخل کرنے کے فیصلے پر امریکا کا ردعمل آگیا

غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین

واشنگٹن : امریکا نے پاکستان سے غیرقانونی مقیم افغان مہاجرین کو بے دخل کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین کی آبادکاری پر پاکستان اہم شراکت دار رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس کے دوران پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان مہاجرین سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین کی آبادکاری پرپاکستان اہم شراکت داررہاہے، پاکستان افغان مہاجرین کی آباد کاری میں اہم سٹاپ اور ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے لیے یکم نومبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی اور کہا تھا کہ وہ ملک چھوڑ دیں ورنہ ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس بھی تشکیل دی گئی ہے جو غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائی کرے گی۔ "پاکستان واحد ملک ہے جو بغیر پاسپورٹ کے بھی لوگوں کو داخلے کی اجازت دیتا ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کے اثاثے ضبط کر لیے جائیں گے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے 11 لاکھ غیر قانونی افغان شہریوں کو ان کے آبائی ملک واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔