’تعلقات کی خرابی کا ذمہ دار امریکا ہے‘

روس کے صدر ولادیمیر پیٹون نے کہا ہے کہ تعلقات کی خرابی کا ذمہ دار امریکا ہے۔

پیوٹن نے نئی امریکی سفیر کو بتایا کہ یوکرین میں اپنی مسلح افواج بھیجنے کے بعد سے تعلقات میں ڈرامائی بگاڑ کے ذمہ دار امریکا ہے۔

یہ سفیر ان 17 افراد میں شامل ہیں جنہوں نے کریملن میں ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک تقریب میں پیوٹن کو اپنی سفارتی اسناد باضابطہ طور پر پیش کیں۔

پیوٹن نے نئی امریکی سفیر لین ٹریسی کو بتایا کہ 2014 میں یوکرین میں انقلاب کے لیے امریکی حمایت نے موجودہ صورتحال کو جنم دیا جہاں روس اور یوکرین تنازعات کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلقات "گہرے بحران” میں ہیں جو جدید عالمی نظام کی تشکیل کے لیے بنیادی طور پر مختلف طریقوں پر مبنی ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ محترم میڈم سفیر، میں جانتا ہوں کہ آپ اتفاق نہیں کریں گی کہ امریکا کی جانب سے نام نہاد ’انقلاب‘ کی حمایت اور اس سلسلے میں 2014 میں کیف میں ہونے والی بغاوت کی حمایت بالآخر آج کے یوکرائنی بحران کا باعث بنی۔