امریکی سینیٹر کرس وان ہولن کی یوم آزادی پر پاکستانی عوام کو مبارکباد

سینیٹر کرس وان ہولن

اسلام آباد : امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے یوم آزادی پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دی اور کہا میرے لیےیوم آزادی کی خوشیوں میں شامل ہونا باعث اعزاز ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 78ویں یوم آزادی پر امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میری طرف سےتمام پاکستانیوں کو یوم آزادی مبارک۔

امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کےیوم آزادی کی خوشیوں میں شریک ہونےپرخوشی ہے، 77 سال میں امریکااورپاکستان کےعوام نےدوستی کامضبوط بندھن قائم کیا، اس تعلق کومزیدمستحکم بنانےمیں اپناکردارادا کرنےکاخواہاں ہوں۔

کرس وان ہولن نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستانی عوام کی سخاوت اورگرمجوشی دیکھی ہے، امریکامیں پاکستانی کمیونٹی نےبے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں میں پل کاکرداراداکر رہےہیں، میرےلیے یوم آزادی کی خوشیوں میں شامل ہوناباعث اعزازہے۔

سینیٹرکرس امریکی سینیٹ میں میری لینڈ ریاست کی نمائندگی کررہے ہیں۔