پاک امریکا تعلقات میں بتدریج بہتری آرہی ہے، امریکی سینیٹر گیری پیٹر

ہیوسٹن : امریکی سینیٹر گیری پیٹر نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں بتدریج بہتری آرہی ہے، جلد پاکستان کا دورہ کروں گا، کانگریس میں کسی بھی بل کی بھرپور حمایت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹر گیری پیٹر کا رواں سال پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا ہے ، ڈیمو کریٹ رہنما طاہرجاوید سے ملاقات میں گیری پیٹر نے دورے کا اعلان کیا۔

ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، گیری پیٹر نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں بتدریج بہتری آرہی ہے پاکستان سے متعلق کانگریس میں کسی بھی بل کی بھرپور حمایت کریں گے۔

گیری پیٹر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی نژاد امریکی میرے انتخابی حلقے کی اہم کمیونٹی ہے،  پاکستانی بزنس مین دونوں ممالک میں پل کا کردارادا کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں : آرمی چیف سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی ملاقات

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ملاقات کی، ملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سینیٹر نے امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔