’امریکا روسی خلائی جہازوں کا استعمال جاری رکھے گا‘

ناسا کے ایک سینئر اہلکار شان فلر نے کہا ہے کہ امریکا اور روس کےخراب تعلقات کا خلائی مشن پر اثر نہیں پڑے گا۔

امریکی اور روسی خلائی ایجنسی میں ایک دوسرے کے کیپسول استعمال کرنےکا معاہدہ ہےاور دونوں ممالک کے درمیان یوکرین جنگ پر تناو ہے۔

NASA astronaut joins Russian Soyuz crew for April flight to space station –  Spaceflight Now

ناسا اہلکار نے کہا کہ تعلقات خرابی کے باوجود امریکا روسی خلائی جہازوں کا استعمال جاری رکھے گا خلا میں امریکا روس تعلقات منقطع کرنےکی کوئی وجہ نہیں ہے۔

اہلکار نے کہا کہ امریکا اور روس دونوں ممالک خلا میں تعاون سے فائدہ اٹھاتے ہیں امریکی خلائی ایجنسی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے تعاون جاری رکھےگا۔