امریکی کپتان نے دو پاکستانی کھلاڑیوں کو ’ٹارگٹ‘ بنا لیا

امریکی کپتان پٹیل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے دو پاکستانی کھلاڑیوں کو نشانے پر رکھ لیا۔

یو ایس اے کے کپتان موننک پٹیل نے جمعرات کو پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے میچ سے قبل اپنی ٹیم کی بےخوف حکمت عملی کی تائید کی ہے۔ انہوں نے تجربہ کار پاکستانی باؤلر محمد عامر اور کپتان بابر اعظم پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔

پٹیل کا خیال ہے کہ کینیڈا کے خلاف ان کی سات وکٹوں کی جیت ڈیلاس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں آنے والے میچ کے لیے ان کے اعتماد کو بڑھائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں فتح نے یقینی طور پر ہماری مدد کی ہے ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اگلے میچ میں اس رفتار کو آگے بڑھائیں ہم کھیل رہے ہیں پاکستان کے پاس اچھے تجربہ کار باؤلرز ہیں، ہم محمد عامر پر توجہ مرکوز کریں گے جو کہ ایک تجربہ کار پاکستانی باؤلر ہیں، ہم انہیں اچھی طرح سے نمٹنے کی کوشش کریں گے۔

پٹیل نے ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی مسلسل کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے بابر اعظم کو جلد آؤٹ کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر تمام فارمیٹس میں ایک عظیم بلے باز ہے، وہ اہم کھلاڑی ہے اور وہ کپتان ہے اگر وہ لمبی اننگز کھیلتا ہے تو ہم نے ماضی میں بھی دیکھا ہے۔