اشنا شاہ کی سوشل میڈیا پر واپسی، نئی تصاویر شیئر کردیں

Ushna

حال ہی میں گالفر حمزہ امین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ اشنا شاہ سوشل میڈیا پر واپس آگئیں۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے شادی کی لباس پر تنقید اور فوٹو گرافر کے شادی میں مدعو کیے بغیر داخل ہونے اور تصاویر وائرل ہونے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد انہوں نے معافی مانگتے ہوئے سوشل میڈیا سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

تاہم اب اداکارہ سوشل میڈیا پر واپس آگئی ہیں انہوں نے لیجنڈری اداکار قوی خان کے انتقال پر تعزیت کی اور انسٹاگرام پر شادی کی مزید تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

ٹوئٹر پر اشنا شاہ نے لکھا کہ ’قوی انکل کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ سے ایک خواب تھا وہ انڈسٹری کے انتہائی قابل احترام اور پیارے رکن تھے ان کی میراث زندہ رہے گی۔‘

اس ٹوئٹ کے بعد اداکارہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام کا ایک بار پھر رخ کرتے ہوئے شادی کی تقریب سے مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

اشنا شاہ نے انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں پرفارم کرنے والے برطانوی بینڈ ’سہارا میوزک یوکے‘ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے شادی کے موقع کو یادگار بنا دیا۔

ایک اور اسٹوری میں اداکارہ نے تنقید کا نشانہ بننے والے اپنے لال لہنگے کی مختلف تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی اپنے لہنگے کی تعریف میں ’سہارا میوزک یوکے‘ کا مشہور گانا ’لال گھاگرا‘ پسِ منظر پر لگا دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ushna Shah-Amin (@ushnashah)

اگلی انسٹا اسٹوری میں انہوں نے اپنے شوہر اور گالفر حمزہ امین کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں شادی کی مبارک باد پیش کی۔

واضح رہے کہ اداکارہ اشنا شاہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں ’عائشہ‘ کا مرکزی کردار نبھایا جبکہ دیگر کاسٹ میں فیروز خان، جاوید شیخ، اسرا غزل، صبا فیصل، عمران اسلم، دانیہ انور، جینیس ٹیسا ودیگر شامل تھے۔