وزیراعلیٰ پنجاب کی جمعۃالوداع پرفول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

Usman Buzdar

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جمعۃالوداع پر وضع کردہ سکیورٹی پلان پر من وعن عملدرآمد کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سعودی عرب سے کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہ رکھی جائے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے، پولیس افسران انتظامات کوخود مانیٹرکریں، فیلڈ میں موجود رہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وضع کردہ سکیورٹی پلان پرمن وعن عملدرآمد کیا جائے۔

جمعۃالوداع پرملک بھر میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی اور سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج یوم القدس بھی منایا جائے گا جس کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مظاہرے ہوں گے۔