کلین گرین پنجاب کے تحت شہری آبادیوں میں شجرکاری کی جا رہی ہے، عثمان بزدار

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کلین گرین پنجاب کے تحت شہری آبادیوں میں شجرکاری کی جا رہی ہے، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے ٹویٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی بینک اورحکومت پنجاب کے اشتراک سے 35 کروڑ ڈالرکے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پروگرام اور نئے ماسٹر پلانز میں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، کلین گرین پنجاب کے تحت شہری آبادیوں میں شجرکاری کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے بھٹے 15 نومبرسے بند کر رہے ہیں، ٹائر جلانے والی فیکٹریاں سیل، فصلیں جلانے اورآلودگی پھیلانے پرجرمانے کر رہے ہیں۔