آج پاک بحریہ کے سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے،عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے 8 ستمبر 1965 کو بھارتی نیوی کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم پاک بحریہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ 8 ستمبر 1965 کو پاک بحریہ نے دشمن پر بہادری کی دھاک بٹھائی۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آج پاک بحریہ کے سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، پاک بحریہ نے بھارتی نیوی کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاک بحریہ نے سمندری حدود کا دفاع کرتے ہوئےدشمن کو شکست دی۔

ملک بھرمیں یومِ بحریہ آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

واضح رہے کہ جنگِ ستمبرمیں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال آٹھ ستمبر کو یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔

انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں بری اورفضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا لیکن آٹھ ستمبرکا دن پاک بحریہ کے نام رہا، آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا، اسی کی یاد میں آٹھ ستمبر کو پاک بحریہ کا دن منایا جاتا ہے۔