لوٹ مار کرنے والوں کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں، عثمان بزدار 

Usman Buzdar

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نمائشی منصوبوں اور بلندوبانگ دعوؤں کی سیاست پریقین نہیں رکھتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کھوکھلے نعرے لگانے والوں کو عوام الیکشن میں مسترد کرچکے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ایسے عناصرعوام میں ساکھ کھوچکے، انہیں نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے، ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے، بولتے کم اور کام زیادہ کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نمائشی منصوبوں اور بلند وبانگ دعوؤں کی سیاست پریقین نہیں رکھتے، شعبدہ بازوں نے نمائشی منصوبوں کے ذریعے صوبے کو کنگال کیا۔

انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کرنے والوں کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں، ماضی کے بوئے ہوئے کانٹے چن چن کر صاف کررہے ہیں۔

عوام کے خون پسینے کی کمائی کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا، عثمان بزدار

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا ، تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ماضی میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قومی دولت کو بے دردی سے ضائع کیا گیا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو شفاف قیادت ملی ہے ۔