انتشار کی سیاست میں وقت ضائع کرنا ملک وقوم سے ناانصافی ہے، عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ انتشار کی سیاست میں وقت ضائع کرنا ملک وقوم سے ناانصافی ہے، ترقی کے سفر کو افراتفری کی سیاست کی نذر کرنا دانشمندی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کی۔ اراکین اسمبلی نے اپنے حلقوں کے مسائل سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انتشار کی سیاست میں وقت ضائع کرنا ملک وقوم سے ناانصافی ہے، موجودہ حالات میں بالغ نظری اور دوراندیشی کی ضرورت ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ترقی کے سفر کو افراتفری کی سیاست کی نذر کرنا دانشمندی نہیں ہے، تبدیلی سے خوف کھائے عناصر صرف تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں۔

کچھ عناصر نہیں چاہتے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو، عثمان بزدار

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر نہیں چاہتے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو انہیں سمجھنا ہوگا کہ ملک کو منفی سیاست نہیں بلکہ استحکام کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اندرونی وبیرونی چیلنجزکے پیش نظر قومی مفاد کو سامنے رکھنا ہوگا، دھرتی ہم سے ان حالات میں اتحاد، یگانگت کا تقاضا کرتی ہے۔