شہری دفاع کے ادارے کے کردارکونظراندازنہیں کیا جاسکتا‘ عثمان بزدار

Usman Buzdar

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہری دفاع کے ادارے کومؤثر اندازمیں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہری دفاع کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ شہری دفاع کے ادارے کی اہمیت آج زیادہ بڑھ گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہری دفاع کے ادارے کے کردارکونظراندازنہیں کیا جاسکتا، شہری دفاع کے ادارےکومؤثر اندازمیں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج شہری دفاع کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد حادثات کی روک تھام اور محفوظ معاشرے کی تعمیر ہے۔

دنیا میں سول ڈیفنس کا پہلا ادارہ پہلی جنگ عظیم میں ہونے والی تباہ کاریوں کے دوران عام شہریوں کو ابتدائی امداد فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا عالمی سطح پر شہری دفاع کا دن 1990 سے ہرسال یکم مارچ کو منایا جاتا ہے۔

شہری دفاع کا عالمی دن کا مقصد جہاں سول ڈیفنس کی تربیت عام کرنا ہے وہین اپنی جان کی پروا کیے بغیر خطروں میں کودنے والے ورکرز کو خراج تحسین بھی پیش کرنا ہے۔